Official Announcement••Central Media Secretariat
پاکستان عدل پارٹی نے 35 پالیسی نکات پر مشتمل قومی منشور 2026 جاری کر دیا
مرکزی قیادت نے عدل، کیس کیلنڈر سسٹم، انتظامی صوبوں اور پیداواری معیشت پر مبنی قومی منشور کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پاکستان عدل پارٹی نے 35 شعبہ جات پر مشتمل اپنا تفصیلی قومی منشور 2026 اور دس سالہ قومی ترقیاتی منصوبہ 2036 باقاعدہ شائع کر دیا ہے۔ منشور کا بنیادی عزم ملک کو لسانی و طبقاتی تفریق سے نکال کر 'امن، انصاف، ترقی اور مساوات سب کے لیے' کے اصول پر استوار کرنا ہے۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی خاندان یا طبقے کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہری کی امانت ہے۔
